ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات میں تیز رفتار کا مندر جانے والے یاتریوں پر چڑھ گئی؛ چھ کی موت

گجرات میں تیز رفتار کا مندر جانے والے یاتریوں پر چڑھ گئی؛ چھ کی موت

Sat, 03 Sep 2022 00:10:48    S.O. News Service

موڈاسا،3؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے اراولی ضلع میں جمعہ کی صبح کوہوئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا  جب امباجی مندر کی طرف جانے والے یاتریوں کو ایک اسپورٹس یوٹیلیٹی وھیکل (ایس یو وی) نے کچل دیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق متاثرین پنچ محل ضلع میں ایک یونین کے زیر اہتمام مذہبی پد یاترا کا حصہ تھے۔ وہ بناسکانٹھا میں امباجی مندر کی طرف جا رہے تھے لیکن کرشنا پورہ گاؤں کے قریب ایک تیز رفتاراینوا کارنے ٹکر ماردی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مالپور پولیس کے سب انسپکٹر آر ایم دیسائی نے بتایا کہ مہاراشٹر کے رجسٹریشن نمبر کی ایک انووا کار نے صبح تقریباً 7.30 بجے متاثرین کو روند دیا جس میں چھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ اس حادثہ میں کار ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ جسے موڈاسا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دردناک حادثہ پر وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔


Share: